مجلس وحدت مسلمین پاکستان 6 مارچ 2011ڈاکٹر محمد علی نقوی کی زندگی کا ہر باب انسانیت کی خدمت سے عبارت ہے، انہوں نے نسل نو کی کردار سازی اور انہیں خواب غفلت سے بیدار کرنے کے لیے مثالی کردار ادا کیاڈاکٹر محمد علی نقوی کی زندگی کا ہر باب انسانیت کی خدمت سے عبارت ہے، انہوں نے نسل نو کی کردار سازی اور انہیں خواب غفلت سے بیدار کرنے کے لیے مثالی کردار ادا کیا اور زندگی کی آخری سانسوں تک اسلامی نظریات کے فروغ اور قائد شہید علامہ عارف حسین الحسنی کے نظریات کا پرچار کرتے رہے ، اگر ہمارے نوجواں شہید ڈاکٹر کے سماجی فلاحی اور مذہبی کردار کو مشعل راہ بنا لیں تو ملک و قوم کی تقدیر بدل سکتی ہے ۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی دفتر سے امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان اور امامیہ آرگنائزیشن کے بانی ڈاکٹر محمد علی نقوی شہید کی سولہویں برسی کے حوالے سے جاری ہونے والے ایک پریس ریلیز میں کیا گیا ، پریس ریلز میں بتایا کہ ڈاکٹرنقوی سچے عاشق مصطفےٰ ، رہبر انقلاب امام خمینی عظیم پیروکا ر اور ژہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کے نظریات کے امین تھے ، انہوں نے اسلامی جمہوریہ پاکستان میں سب سے پہلے عالمی استعمار اور طاغوت کے خلاف آواز بلند کی ، ان کے اسی جراتمندانہ کردار کی پاداش میں شہید کیا گیا ۔ڈاکٹر شہید پاکستان کو استعمار کے خونی پنجوں سے نجات دلانے کے ساتھ ساتھ ، ملک و قوم کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنا چاہتے تھے، اانہوں نے ان اہداف کے حصول کے لیے نسل نو کو قومی و مذہبی ذمہ داریوں کا احساس دلایا ، ان کی شہادت کے بعد سولہ برس کا طویل عرصہ گزرنے کے باوجو آج بھی نسل نو ان ے افکار سے راہنمائی حاصل کر رہی ہے، اس لیے سا ت مارچ کو ان کی برسی مناتے ہوئے ملت جعفریہ کے نوجوانوں کو شہید کے سنہری کردار کا عملی نمونہ پیش کرنے کی جدوجہد جاری رکھنے کا عہد کرنا ہو گا ۔
۔۔۔۔۔۔۔
/110